https://www.videosprofitnetwork.com/watch.xml?key=4fe5b29daf30eedbf2a3b681d2680260 2020 ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے - Monuji entertainment

2020 ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

سرد موسم ہونٹوں کی خشکی کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کے لئے تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔ سرد ہوائیں ہونٹوں کو خشک کردیتی ہیں جس سے ہونٹوں کی ساری خوبصورتی خراب ہوجاتی ہے۔ یہ ہوائیں خاص طور پر ہونٹوں کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ اس موسم میں خواتین اکثر پھٹے ہونٹوں سے پریشان رہتی ہیں۔ اگر موسم کے سرد ہوتے ہی توجہ دی جائے تو خواتین اس مصیبت سے بچ سکتی ہیں، یہاں ہم آپ کو ہونٹوں کی حفاظت کے لئے چند آسان اور گھریلو ٹوٹکے بتارہے ہیں ان ٹوٹکوں پر عمل کر کے آپ اپنے ہونٹوں کومحفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

* کھانے کے بعد اگر ہونٹوں کو خوب اچھی طرح سے صاف تولئے سے پونچھ لیا جائے تو ہونٹوں کو خشکی سے بچایا جاسکتا ہے۔
* سونے سے پہلے ہونٹوں پر دودھ کی بالائی، کولڈ کریم یا گھی اچھی طرح سے ملیں، دن میں دو تین بار ان چیزوں کا استعمال کرنے سے ہونٹوں کو پھٹنے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح ہونٹ خوبصورت اور حسین نظر آتے ہیں۔
* زیتون کا تیل ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹوں کی تازگی برقرار رہتی ہے۔
* خواتین کو چاہئے کہ ہونٹوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے چیپ سٹک کا استعمال بھی
 دن میں تین سے چار مرتبہ کریں تاکہ ہونٹ خشک نہ ہوں۔

No comments

Powered by Blogger.